کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے بعد سے ایک مرتبہ پھر عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والوں کیلئے نئی پابندیاں عائد ہو گئیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب سے جن افراد نے سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوائی ہو گی وہ حضرات قرنطینہ میں وقت گزارے بغیر عمرہ ادا کر سکیں۔
لیکن جن لوگوں نے سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین نہیں لگوائی ہو گی انہیں 3 دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا ۔ یہی نہیں بلکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان اپنے ملک سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوا کر سعودی عرب آئے۔
دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی ہے جو کہ ہر مسلمان کیلئے سب سے بڑی خوشخبری مانی جا رہی ہے۔
مزید یہ کہ محکمہ سعودی شہری ہوا بازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکومت کی جانب سے سے دنیا بھر کے مسلمانوں پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی کہ اب حج و عمرہ کیلئے 18 سے 50 سال کی عمر کے لوگ ہی سعودی عرب کا رخ کر سکیں گے۔