69 سالہ شخص کشتنی پر اکیلا تھا جب سمندر میں کشتی الٹی تو۔۔ کشتی الٹ جانے پر سمندر میں تنہا 22 گھنٹے گزارنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

image

آج بھی انسانوں کو اللہ پاک بہت سے کرشمے دیکھاتا ہے اسی قسم کا ناقابل یقین کرشمہ جاپان میں دیکھا گیا ہے جہاں ایک بزرگ کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی تو وہ 22 گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 27 نومبر کو یہ معمر ترین شخص مغربی کاگو شیما سے ایک ریزورٹ نامی جزیرے یوکوشیما کی جانب جا رہا تھا مگر کشتی الٹ گئی اور سمندر کی لہریں بھی خوب تیز تھیں۔

مگر اس کی خوش قسمتی یہ ہے کہ سے جہاں سے وہ چلا تھا وہاں اپنے دوست کو اس حادثے کی خبر دینے میں کامیاب ہو گیا جس پر دوست کوسٹ گارڈ کو مطلع کیا مگر ڈھونڈنے پر بھی معمر شخص 1 دن تک نہیں ملا۔

مگر جب 1 دن بعد کوسٹ گارڈ نے اسے بپھرے ہوئے سمندر میں ڈھونڈھا تو وہ اپنی الٹی ہوئی کشتی کے انجن پر بیٹھا ہوا تھا اور اسی کشتی کے ایک حصے کو مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا۔

69 سالہ معمر شخص کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا گیا البتہ اس کو سمندر میں دیکھتے ہی کوسٹ گارڈ کے اہلاکروں نے زور و شور سے آوازیں لگانا شروع کیا کہ ہم آ رہے ہیں، بس کچھ دیر صبر کرو اور مضبوطی سے تھامے رہو۔

مزید یہ کہ جب قریب جا کر دیکھا تو اس شخص نے ایک پلاسٹک بھی اپنے جسم پر لیٹ رکھا تاھ جس نے اسے 22 گھنٹے ٹھنڈ سے بیائے رکھا ورنہ کچھ بھی ہو سکتا تھا ۔

اس کرشمے پر کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ شخص اب تک بچا ہوگا کیونکہ ایک تو ٹھنڈ، اوپر سے بپھرا ہوا سمندر اور رہنے کی کوئی جگہ نہیں تو کیسے ممکن ہے۔

کہ یہ فرد زندہ ہو مگر یہ بلکل کرشمہ ہے۔اس کے علاوہ کوسٹ گارڈ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے کہ کس طرح کوسٹ گارڈ نے اس شخص کو ریسکیو کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts