ترکی میں اس وقت خطرنک حد تک سمندری ہوائیں پھیلی ہوئی ہیں جس کے نتیجیے میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
گرج چمک کے ساتھ آنے والے شدت آمیز طوفان نے ترکی کے شہر استنبول کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔
شول میڈیا پر کئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں کہ جس میں دیکھا گیا کہ تیز ہواؤں کے باعث لوگوں کے آگے بڑھنے میں مشکلات آرہی ہیں اور وہ اپنی پوزیشن کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔
وہیں تیز ترین سمندری ہواؤں کے باعث طوفانی ہواؤں کی شدت سے کلاک ٹاور گرچکا ہے، ہائی وے پر ٹرک بھی الٹ گیاہے، سرکاری نشریاتی ادارے انادولو کے مطابق، پیر کو ترکی میں شدید آندھی کے طوفان کے بعد کم از کم چھ افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے اور منگل کو بھی ملک کے کچھ حصوں میں تباہی مچا دی۔