امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے خصوصی فنڈز کا علان کیا تھا، لیکن کچھ لوگوں نے اس فنڈز میں سے مہنگی ترین چیزیں خرید کر خرچ کر دیے۔
امریکی شہری نے کرونا فنڈز سے 1.6 ڈالر چوری کرلئے، جو کہ پاکستانی 28 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ تاہم پولیس نے 30 سالہ شہری کو پکڑنے کے بعد عدالت کے حوالے کیا، جس پر عدالت نے 9 سال کی قید کی سزا سنا دی۔
خبر کے مطابق شہری نے 2 لاکھ ڈالر کی لیمبرگینی کار، 85 ہزار ڈالر کا فورڈ پک اپ ٹرک، 14 ہزار ڈالر کی رولیکس جیسی مہنگی ترین چیزوں پر اڑا دیے۔ تاہم عدالت نے 7 لاکھ ڈالر کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ریلیف فنڈ سے فائدہ اٹھانے والا یہ پہلا کیس نہیں اس سے قبل دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے 150 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے۔