کہا جاتا ہے کہ انصاف ایسا ہونا چاہیے جو نظر بھی آئے۔ ایک خبر کے مطابق 20 سالہ برطانوی لڑکی نے اپنی پیدائش کے وقت غفلت برتنے پر ڈاکٹر کے خلاف کیا گیا مقدمہ جیت لیا۔
برطانوی لڑکی ایوی ٹومبیز نے اپنی والدہ کے ساتھ، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ دراصل ایوی پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی (SPINA BIFIDA) کے مرض کا شکار ہے۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ حمل کے دوران ایوی کی ماں کو ڈاکٹر نے ایک خاض دوا استعمال کرنے سے روک دیا تھا، جو کہ ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔
جبکہ اس کیس کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر مانا جارہا ہے تاکہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کو غفلت برتنے سے روکا جاسکے۔
اس کے علاوہ ایوی گھُڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔ جبکہ موٹی ویشل اسپیکر بھی ہے۔ تاہم کیس جیتنے کے بعد ایوی کو ہرجانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کر سکے گی۔