آذربائیجان وہ ملک ہے جس کے لئے پاکستان نے آرمینیا کی سرکاری حیثیت کو آج تک قبول نہیں کیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے اپنے اس ساتھی کی مدد کرتا آیا ہے۔ آذربائیجان میں تعلیم کی شرح پاکستان سے زیادہ اور معیار بھی بہت عمدہ ہے۔ یہ لوگ پاکستانیوں کو سستے پیکجز پر تعلیمی ویزے بھی فراہم کرتے ہیں۔ جہاں کے لوگوں سے متعلق آج ہم آپ کو کچھ اییسی معلومات بتائیں گے جو بہت دلچسپ ہے۔
یہ لوگ کالے خان تیل سے نہانا پسند کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ تیل سے نہانے سے جلد کی بیماریاں نہیں ہوتی ہیں۔ یہاں سونا بہت سستا ہے
اور سونا کا تیسرا بڑا ایکسپورٹر ہے۔ یہاں کے مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں سونا پہنتے ہیں۔
یہاں کی روایت ہے کہ گھر جا کوئی ایک شخص لازمی سونے کا دانت لگواتا ہے تاکہ وہ خود کو سونے کی طرح خاص بنا سکے لیکن اس کے لئے گھر کے بڑوں کی اجازت لازمی لینی ہوتی ہے۔ آذربائیجان میں میٹھے کھانے بہت پسند کیے جاتے ہیں اور جب آپ کسی کے ہاں رشتہ کے کر جائیں وہ آپ کو میٹھی چائے پلائے تو اس کا مطلب رشتہ پکا۔ کم میٹھی چائے پلائے تو بات ابھی اور کریں گے لیکن اگر پھیکی چائے ہو تو اس کا مطلب ہے کہ رشتہ قطعہ نامنظور ہے۔
یہ لوگ بچے کو نمک کے پانی سے نہلاتے ہیں تاکہ اس کی پیدائشی کھردری جلد نمکیات کی وجہ سے ختم ہو جائے اور بچہ نرم و ملائم ہوسکے۔ یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں یہ کسی کو دھوکہ نہیں دیتے لیکن اگر ان کے دل میں کسی کے لئے برائی ہوتی ہے تو وہ محاوروں کی مدد سے بات کرکے کہتے ہیں۔