موت ایک ایسی حقیقت ہے جسے کوئی شخص جھٹلا نہیں سکتا، جبکہ کسی بھی اپنے کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا اس سے بڑا کوئی غم نہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے دنیا میں کچھ ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جہاں اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے پھر سے زندہ ہوگئے۔
فلپائن
یہ کوئی کہانی نہیں ایک حقیقی واقع ہے، فلپائن سے تعلق رکھنے والی 3 سالہ بچی کو ڈاکٹروں نے مارا ہوا کہہ والدین کو واپس کردیا تھا۔ تاہم آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ایک خاتون نے بچی کے تابوت کو صحیح کرنے کیلئے کھولا تو سب دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی خاتون نے تابوت کھولا تو اس نے بچی کے سر کو حرکت کرتی ہوئے دیکھا۔ تاہم وہاں پر موجود افراد نے خوف سے چیخنا چلانا شروع کردیا تھا۔
بچی کے والد نے فوراً بچی کو گود میں اٹھایا اور اسپتال لے گیا، جہاں معلوم ہوا کہ بچی کو تیز بخار تھا جس کی وجہ سے بچی کی یہ حالت ہوگی تھی۔
برازیل
اسی طرح ایک اور ایسا واقع برازیل میں بھی پیش آیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ کیلون سینٹوس نامی دو سالہ بچے کو نمونیا ہوگیا تھا، والدین نے بچے کو اسپتال میں داخل کروایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکے کا انتقال ہوچکا ہے۔
والدین اپنے بچے کو واپس گھر لے آئے تاکہ دفنانے سے پہلے اسکی آخری رسومات پوری کی جا سکے۔ جبکہ بچہ کے جسم کو گھر لے جانے سے پہلے اسپتال والوں نے اس بچے کو پلاسٹک کے بیگ میں بند کر رکھا تھا۔
بعدازاں والدین اور عزیز و اقارب آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گھر میں موجود تھے کہ کچھ دیر قبل مر جانے والا بچہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا اور اپنے والد سے پانی مانگ لیا۔
بچے کے والد انتونیو سانتوس نے بتایا کہ بچے کے اچانک زندہ ہونے پر سب خوش ہوگئے تھے، مگر پھر سے بچہ بیہوش ہوگیا اور گر گیا۔ والد نے کہا کہ جب ہم بچے کو اسپتال لے کر گئے تو وہ ہماری بات پر کوئی یقین نہیں کر رہا تھا۔
تاہم اسپتال والوں نے بہت کوشش کی کہ بچہ دوبارہ زندہ ہو جائے مگر وہ پھر سے زندہ نہ ہوسکا۔