اگر کسی انسان کو معلوم ہو جائے کہ اسے ابھی قتل یا پھر مارنے کیلئے لے جا ر ہے ہیں تو وہ بلکل بھی نہیں جائے گا اور ڈرے گا تو بلکل اسی ہی طرح جانوروں کو بھی جان پیاری ہوتی ہے۔
اب آپکو ایک یہ سچا واقعہ بتاتے ہیں جب ابھی پچھلے دنوں چین کے مذبح خانے میں ایک انتہائی خوبصورت بھینس کو ذبح کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔
تو یہ کسی صورت بھی جانے کو تیار نہ تھی اس کا مالک اسے رسے سے زبردستی کھینچتا مگر وہ نہ جاتی اور اپنے اگلے دونوں گوٹنے زمین پر لگا کر مالک سے فریاد کرتی نظر آتی ہے کہ اسے قربان نہ کیا جائے۔
اب اصل بات یہ ہے کہ بھینس کو اپنی جان سے زیادہ اپنی اولاد کی فکر تھی کیوں کہ یہ بھینس حاملہ تھی اور وہ کہتے ہیں نہ کہ ماں تو اپنے بچوں کی خاطر اپنی جان قربان کر دیتی ہے مگر اولاد کو کچھ نہیں ہونے دیتی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی غم کا اظہار کیا اور اس مذبح خانے کے مالک کو 27 سو پاؤنڈ جمع کر کے لوگوں نے دیے یہ رقم پاکستانی روپوں میں 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یہ رقم اس لیے لوگوں نے جمع کر کے دی تا کہ وہ اس کی جان بخش دے تو جا کر آخر اس مذبح خانے کے مالک کو ترس آیا اور اس نے بھینس کو آازاد کر دیا۔
جانور ہوں یا انسان دل تو اللہ پاک نے دل سب کو دیا ہے۔ شکریہ ادا کرنے کیلئے بھینس نے ان لوگوں کے سامنے پھر گوٹنے زمین پر ٹیک کر شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اس کی جان بچی۔
مزید یہ کہ اس بھینس کو گولڈن لائن نامی ایک عبادت گاہ کے قریب چھوڑا گیا اور اس موقعے پر کچھ چین کے سماجی کارکن ایک ٹرک لے آئے جس میں بٹھا کر اسے مذبح خانے گولڈن لائن نامی عبادت خانے کے پاس چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس مذبح خانے کے ایک ملازم نے اپنے فون سے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور لوگوں سے گزارش کی کہ اس کی جان بچائی جائے۔