اس کمرے کا ایک دن کا کرایہ ہی 1 کروڑ ہے، کہیں جوتے کی قیمت کروڑوں میں ہے۔۔۔ یہ عام زندگی میں استعمال ہونے والی چیزیں اتنی مہنگی کیوں ہیں؟

image

کیا آپ سوچ سکتے کہ ہماری روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیزیں یعنی قلم (Pen) بھی کروڑوں روپے کی ہوسکتی ہے۔ آگر آپ نے پہلے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کروڑوں روپے کی عام زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء میں ایسی کیا خاص بات ہے۔

پین

فلگور نکٹرنس (Fulgor Nocturnus) نامی پین جیسے ایک اطالوی پین بنانے والے تبلدی (Tibaldi) نے بنایا ہے۔ دراصل اس پین میں 945 کلے ڈائمنڈ لگے ہوئے ہیں۔ اس پین کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اس پین کو مہنگا ترین پین مانا جاتا ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین پین کی کل مالیت 8 ملین ڈالر ہے، جو کہ پاکستانی 1 ارب 41 کروڑ اور 56 لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

جوتا

امریکی فنکار میتھیو سینا نے نائکی کا او وی او ایکس ایئر جورڈن کے نام سے جوتا تیار کیا ہے۔ اس جوتے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جوتا 24 قیراط سونے سے بنا ہوا ہے۔ جبکہ اس جوتے کا وزن 22 کلو سے زائد ہے۔ اس جوتے کی کل قیمت 2 ملین ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی 35 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پینٹ ہاؤس

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق امریکہ کا سب سے بڑا پینٹ ہاؤس ہوٹل مارک میں موجود ہے۔ یہ تقریباً 2 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس پینٹ ہاؤس میں 5 کمرے موجود ہیں۔ جبکہ اس پینٹ ہاؤس کا ایک رات کا کرایہ 75 ہزار ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی 1 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ ویسے تو اس پینٹ ہاؤس میں دنیا کی مشہور شخصیات آکر رہ چکی ہے، مگر پرنس ہیری کی بیوی میگھن مارکل نے اپنی بے بی شاور کی تقریب اسی جگہ منعقد کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts