انہوں نے مجھے لوگوں کے کہنے پر طلاق دی ۔۔ بڑی آنکھیں، گہری زلفیں اور دلکش اداؤں سے سعودی شہزادے کی توجہ حاصل کرنے والی اس غریب لڑکی کو شہزادے نے طلاق کیوں دی؟ جانیے

image

اکثر کہانیوں میں غریب لڑکی اور شہزادے کی داستان سنائی جاتی ہے جو کہ اکثر لوگوں کو محض کہانی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن کئی بار جو خبر ہم سنتے ہیں وہ سچ ہوتی ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ایک عام لڑکی سے شہزادی بنیں۔

امیرہ بنت عیدان بن نایف سابقہ شہزادی ہیں جبکہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جو کہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ شہزادی امیرہ کے نام سے جانی جانے والی امیرہ اگرچہ سابقہ شہزادی ہیں لیکن اب بھی دنیا انہیں اسی نام سے جانتی ہیں۔ امیرہ کا بچپن کچھ مختلف تھا کیونکہ والدین کے جھگڑے اور پھر طلاق نے امیرہ کو چھوٹی عمر میں ہی جوان کر دیا تھا۔ امیرہ کے والدین کی طلاق کے بعد ان کی والدہ نے ہی امیرہ کی پرورش کی تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کا دل آج بھی موم کا دیا ہے جو انسانیت کے لیے آج بھی جلا ہوا ہے۔
زندگی میں اتار چڑھاؤ اور مشکل لمحات دیکھنے والی امیرہ ہر ایک کی آواز بننے اور مدد کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ 1983 میں پیدا ہونے والی امیرہ ریاض میں پلی بڑھی ہیں۔ امیرہ کی سعودی شہزادے الولید بن طلال سے ملاقات بھی کافی دلچسپ ہے۔ کیونکہ امیرہ ایک مرتبہ اسکول پیپر کے حوالے سے ان کا انٹرویو لے رہی تھی جس میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مگر امیرہ کے دلکش ادا، گہری جھیل جیسی آںکھوں، سنہرے کمبے بالوں نے شہزادے کے پتھر جیسے دل کو پگھلا دیا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ الولید بن طلال نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا اور اس طرح 2008 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ لیکن "دوسرے" ان کے شوہر کو کہا کرتے تھے کہ اپنی بیوی کو لگام ڈالو، اسے کنٹرول کرو اور میڈیا سے بات نہیں کرنے دو۔ لیکن شاید امیرہ سعودی بادشاہت کے ان طور طریقوں میں رہنے والی لڑکی نہیں تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ ان تمام بیڑیوں کو اتار پھینکتی تھیں۔ یہی وجہ بھی ان دونوں میں طلاق کا سبب بنی، امیرہ اور سعودی شہزادے الولید بن طلال کی طلاق 2013 میں ہوئی تھی۔ امیرہ کہتی ہیں کہ میں سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑی چلانا چاہتی ہوں۔ سعودی عرب میں خواتین کو باقی دنیا کے مقابلے میں پابندیاں زیادہ ہیں۔
امیرہ انہی پابندیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں، لیکن انہیں آئے روز دھمکیاں مل رہی ہیں۔ امیرہ کو فیشن آئیکون کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ انہیں 2012 میں مڈل ایسٹ میں خواتین کی کیٹیگری میں بہترین شخصیت کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
2018 میں امیرہ نے خفیہ طور پر اماراتی کروڑ پتی خلیفہ بن بتی المحائرہ سے شادی کی تھی، شادی کی یہ تقریب پیرس میں منعقد ہوئی تھی جس میں بہت کم لوگ مدعو تھے۔
خلیفہ بن بتی المحائرہ سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام زید ہے۔ یہ پہلی سعودی بادشاہی خاتون تھیں جو کہ سر پر دوپٹہ نہیں لیتی تھیں، جبکہ زیادہ تر مغربی لباس کو فوقیت دیتی تھیں۔ البتہ وہ مشرقی لباس بھی پہنتی ہیں۔ گر وہ سعودی عرب کی خواتین کو بااختیار، قابل اور انہیں حق دلوانا چاہتی ہیں. جبکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts