پاکستان کے رسم و رواج دنیا میں ہر جگہ لوگوں کو بے انتہا شروع سے ہی پسند آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی شادیاں پاکستانی ایمبیسی میں ہوتی تھیں تو انگریز بے انتہا شرکت کرتے تھے۔
اب اس کی ایک جاتی جاگتی مثال ہم آپکے سامنے رکھتے ہیں کہ جب سن 1955 میں ایک پاکستانی جن کا نام سید بابر علی تھا ان کی شادی کی تقریب واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں موجود پاکستانی ایمبیسی میں ہوئی تھی۔
اس موقعے پر امریکن وائس پریزیڈنٹ رچرڈ نکسن بھی موجود تھے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے خوش ہیں اور نئے نویلے جوڑے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کر رہے ہیں۔
رچرڈ نکسن کے ساتھ اس وقت انکی فیملی کی ایک اورعورت بھی اس شادی کی تقریب میں موجود تھیں۔ یہاں اب بات کرتے ہیں کہ سید بابر علی ہیں کون ہیں؟
یہ ایک پاکستانی بزنس مین اور سابق فنانس منٹر تھے اس کے علاوہ لاہور یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنس کے بانی تھے۔ ان کے والد سید مراتب علی کو لاہور کے سب ہی لوگ جانتے تھے کیونکہ وہ سب سے بڑے اور بااعتبار کاروباری شخصیت تھے۔
مختصراََ یہ کہ بابر علی ایک کاروباری فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ ان کے بھائی سید واجد علی بھی پاکستان کے ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
جبکہ انکی والد محترمہ لاہورکی مشہور فکیر خانہ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ایک کاروباری شخصیت ہونے اور دوسرا امریکہ میں پاکستانی سفیر ہونے کی حیثیت سے ماضی میں انکی شادی کی تقریب پاکستانی ایمبیسی میں ہوئی۔
اس طرح کے بہت سے خوشی کے لمحات کو ماضی میں سفارت خانے اور ایمبیسی میں منایا جاتا تھا۔