استاد نے ہمیں نماز ادا کرنے سے روکا ۔۔ سخت سردی میں اسکول کے باہر مسلمان طلبا نماز پڑھنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

image

برطانیہ میں مسلم طلبا کی سخت سردی میں نماز جمعہ پڑھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ مسلم طلباء اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز پڑھ رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسکول انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک طالب علم نے اس حوالے سے بتایا کہ اسکول کا ایک کمرہ نماز کے لیے پہلے سے ہی مختص ہے اور ہم وہاں کئی عرصے سے عبادت کر رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ایک استاد نے ہمیں نہ صرف نماز سے روکا بلکہ نماز کے لیے کمرہ استعمال کرنے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبا کی شکایت اور مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر مخلصانہ معافی چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی کسی طلباء کو نماز کی ادائیگی سے نہیں روکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts