بھارت پھر سے کورونا کی لپیٹ میں ۔۔ ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے اور اب انکی حالت کیسی ہے؟

image

ابھی دنیا بھر میں انسان کورونا وائرس کے اثرات سے پوری طرح نکل نہیں پائے تھے کہ اس کی نئی قسم نے دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔

کورونا وئرس کی اس نئی قسم کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔ " اومی کرون" نامی اس نئی قسم سے بھارت کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد اس وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اب تک ان 9 افراد کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ان افراد کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور سے ہے۔ اب کورونا وائرس کی اس نئی قسم سے متاثر ہونے والے بھارتیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

جبکہ اب متاثرہ خاندان کے بارے میں بھارتی میڈیا بتا رہا ہے کہ یہ حال ہی میں جنوبی افریقا سے آئے تھے۔اور اب تو نئی دہلی سے بھی ایک اومی کرون کا ایک پازیٹو کیس رپورٹ ہوا ہے اور یہ شخص تنزانیہ سے بھارت واپس آیا تھا۔

دوسری طرف ریاست مہاراشڑا میں اومی کرون کے 8 پازیٹو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں یہی نہیں اس بے رحم وائرس نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اب گجرات میں بھی ایک شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی اس خطرناک حالت پر وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 211 افراد کی موت واقع ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts