انصاف ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔۔۔ طالبان نے معصوم بچی کو اغوا کرنے والوں کو گرفتار کیا اور، جانیے پھر ان کے ساتھ کیا کیا؟

image

کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اندازہ اسکے انصاف کے نظام سے لگایا جاسکتا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد اس بات کی توقع رکھی جارہی تھی کہ جرائم میں کمی اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جارہی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں معصوم بچی کو اغوا کرنے والوں کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

معصوم بچی کو اغوا کرنے والے گروہ کو ہاتھ باندھ کر بچی کے سامنے پیش کیا گیا ہے، تاکہ بچی کو انصاف ملتا ہوا نظر آئے۔ تاہم ملزمان کو قاضی کے سامنے پیش کرنے کے بعد ان کی سزاؤں کا تعین کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے معصوم بچی کے سامنے ملزمان کے ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts