ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ، حملے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا؟

image

ترک میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نکی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردگان پر دشمنوں کے قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

طيب اردگان صوبے سيرت ميں ايک ريلی ميں شريک تھے۔ اس دوران ريلی کی حفاظت پر مامور پوليس کی گاڑی کے نيچے سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کی جس گاڑی سے بم برآمد ہوا وہ ریلی سے تقریباً 125 میل دور تھی۔

واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لے کر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد اکھٹا کیے گئے۔ اس کیس کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترک حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts