ہر گھر کے باہر قبر ہے ۔۔ یہ کون سی جگہ ہے، جہاں قبرستان کی بجائے ہر گھر کے سامنے ہی قبر بنائی جاتی ہے؟

image

دنیا میں ایسی کئی چیزیں دیکھی ہوں گی جو منفرد بھی ہیں اور اپنی تاریخ کے باعث حیرت انگیز معلوم ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے گاؤں سے متعلق بتائیں گے جہاں گھروں کے سامنے ہی قبریں بنائی جاتی ہیں۔

بھارتی ریاست آندرا پردیش میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کی قبریں بنا کر انہیں اپنے قریب رکھتے ہیں۔ کنر نول ضلع کے ایا کونڈا گاؤں کے رہنے والے گھر کے بالکل سامنے قبریں بناتے ہیں۔

ریاست آندرا پردیش میں رہنے والی مالاداسری برادری کے کُل 15 خاندان اس گاؤں میں رہائش پزیر ہیں۔ گاؤں کی خواتین جب کبھی گھر سے نکلتی ہیں تو ان کا گزر ہر روز ان قبروں کے پاس سے ہوتا ہے۔

اس گاؤں کے لوگ گھر کے سامنے قبریں اس لیے بھی بناتے ہیں کیونکہ اپنے پیاروں کو ہر وقت اپنی خوشی، غمی، ہر لمحہ میں یاد رکھا جا سکے۔ جب کبھی خواتین گھر سے باہر جاتی ہیں یا پانی بھرنے کے لیے کنویں تک جاتی ہیں تو گھر کے بچے انہی قبروں کے گرد کھیلتے ہیں۔

یہ قبریں دراصل گھر والوں کے آباؤ و اجداد کی ہیں۔ گاؤں والے روزانہ اپنے پیاروں کی قبر پر آتے ہیں، ان کی پوجا کرتے ہیں، نزرانے چڑھاتے ہیں اور مخصوص رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔

اس گاؤں کے لوگوں کی یہ روایت بھی کافی حیرت زدہ ہے کہ گھر میں کھانا اس وقت تک نہیں کھایا جاتا جب تک کھانا قبر پر نزر نہیں کیا جاتا۔ جبکہ کوئی بھی نئی چیز کو جو گھر میں آتی ہے سب سے پہلے اسے قبر پر رکھتے ہیں اور اپنے پیاروں کو خوش کرتے ہیں۔

قبروں کی تاریخ:

گاؤں کے سرپنچ شری نواسل کا کہنا تھا کہ روحانی پیشوا نلا ریڈی اور ان کے شاگرد مالا دشاری چنتلا منی سوامی کی گاؤں کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے گاؤں کی ترقی میں اپنی پوری طاقت لگادی تھی۔ ان کی انہی خدمات کی بنا پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں نے ان کا مندر بنایا اور ان کی پوجا شروع کر دی۔

اس کے بعد سے گاؤں والے اپنے بڑوں کی قبریں اپنے گھروں کے سامنے ہی بناتے ہیں اور بزرگوں کی قبریں گھروں کے سامنے بنانا اعزاز سمجھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts