میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔ بھائی کی شادی پر سجی سنوری بہن نے شادی کا بچا ہوا کھانا غریبوں میں تقسیم کر دیا

image

بھائی کی شادی ہو اور بہنیں ہنسی مزاق نہ کریں یہ ممکن نہیں لیکن کئی لڑکیاں انسان دوست بھی ہوتی ہیں اور خوشی کے موقعے پر بھی معاشرے کے غریب لوگوں کو بھولتی نہیں تو بلکل کچھ اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں پیش آیا۔

جہاں دولہے کی بہن شادی کے بعد تمام بچا ہوا کھانا لے کر کلکتہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی جہاں اس نے انتہائی پیارے اور پر خلوص انداز سے غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا۔ دولہے کی بہن کا نام پاپیا بتایا جا رہا ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ ہر کسی شادی میں کھانا لوگ ضائع کر دیتے ہیں جسے ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے اچھے سلیقے سے ضرورت مندوں میں بانٹ دینا چاہیے۔

یہاں یہ بتا دینا بھی نہایت ضروری ہے کہ پاپیا نامی اس لڑکی کی تصویر ایک بھارتی فوٹو گرافر نے کھینچی اور فیس بک پر شیئر کر ڈالی اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے انتہائی خوبصورت لباس اور قیمتی جیولری زیب تن کر رکھی ہے۔

اور بچوں میں کھانا تقسیم کر رہی ہے۔ یہ فلاحی کام کرنے کی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہر جگہ لڑکی کی اب بے انتہا تعریفیں کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts