جنید صفدر کے ولیمے کا جوڑا پاکستان کا کون سا مشہور اور مہنگا ڈیزائنر بنائے گا؟ جانیئے جوڑے سے متعلق دلچسپ باتیں

image
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوچکا لیکن 17 دسمبر کو ولیمے کی تقریب لاہور میں رکھی گئی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ کہیں قوالی کا پروگرام رکھا گیا تو کہیں گھر والے خوشی سے گنگنائے۔ شادی کی دھوم پورے پاکستان میں ہو رہی ہے۔ آج دوپہر سے پاکستان کے مشہور اور مہنگے ترین ڈیزائنر حسن شہریار کی مریم نواز اور جنید صفدر کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
حسن کہتے ہیں کہ جنید ایک خوش اخلاق اور نفیس انسان ہیں۔ ان کے ولیمے کا جوڑا بھی حسن تیار کر رہے ہیں۔ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس جوڑے کو بنانے کے لئے پاکستانی کپڑا ہی منتخب کیا گیا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ڈیزائنر وہاں جاتی امراء میں جنید کے جوڑے کا ناپ چیک کرنے گئے تھے۔
جنید کی شادی پاکستانی شاہی شادیوں میں سے ایک ہے ۔ تاہم ابھی تک جوڑے کی قیمت اور اس پر کی جانے والے کڑھائی اور ڈیزائن سے متعلق حسن نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow