اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم۔۔ پاکستان اس صورتِ حال سے کس طرح متاثر ہوسکتا ہے؟

image

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع بنی گینٹز کا کہنا ہے کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ہے اس لئے ایران پر فوجی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پیش قدمی کرتے ہوئے بنی گینٹز نے اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کیا پاکستان اس صورت حال سے متاثر ہوگا؟

اگرچہ پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا لیکن پاکستان کے ایران سے بھی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ سعودی عرب جو پہلے ہی ایران کے ساتھ کشیدہ اور اسرائیل کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات رکھتا ہے اور امکان ہے کہ کسی بھی قسم کی جنگی حالات میں سعودی عرب ایران کے مقابلے میں اسرائیل کا ہی ساتھ دے گا۔ یہ صورت حال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ بن سکتی ہے۔

پاکستان اور امریکہ تعلقات

سعودی عرب کے علاوہ امریکہ بھی اسرائیل کا ہی ساتھ دے گا اس لئے پاکستان کے دو اہم ممالک سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ پاکستان غیر جانبدار رہے اور کسی بلاک کا حصہ بنے بغیر اپنے سفارتی تعلقات مزید بہتر بنائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts