ہوا میں جھولنے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ۔۔ گیس والے غبارے سے نیچے گرنے کے خطرناک ویڈیو مناظر

image

دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جن پر آئے روز کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا جنون سوار رہتا ہے۔ اب ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

کہ کس طرح ایڈ ونچر کا شوقین لڑکے نے آسمان کی بلندویوں پر جا کر گیس والے غبارے سے چھلانگ لگا دی اور وہی بھی بنا کسی حفاظتی انتظامات کے۔

اصل میں اس نوجوان نے چھلانگ لگاتے وقت ایک رسی کو تھام رکھا تھا اور چاہتا تھا کہ اس کے سہارے ہوا میں جھولتا رہوں مگر جب ایک دم اس نے چھلانگ لگائی تو رسی کو جحتکا لگنے سے وہ ٹوٹ گئی۔

جس پر یہ لڑکا تیزی سے زمین کی جانب گرنے لگا۔ یہ دیکھ کر گیس والے غبارے میں ہی موجود ایک اور شخص نے بھی اسے بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اس دوسرے شخص کے پاس پیرا شوٹ اور دیگر حفاظتی انتظامات موجود تھے تو اس نے چھلانگ لگائی، ہمت و بہادری اور انسانیت کا ثبوت دیا۔اب یہ دونوں چھلانگ لگانے والے شخص کیسے ہیں اور کس حالت میں ابھی تک کوئی ان سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کو ابھی تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ لوگ اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts