انڈونیشیا میں آج صبح آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچائی ہے، 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے کھڑی عمارتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے مناظر ہی دکھائیں گے جس میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اپارٹمنٹ کے فلورز پر لوگ موجود ہیں، جو کہ افراتفری اور خوف میں عمارت سے نیچے آ رہے ہیں۔ لوگ مقامی زبان میں احتیاط برتنے اور دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کا ایک حصہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کی زد میں ہے۔ زلزلہ اس حد تک شدید تھا کہ اس عمارت کا ایک حصہ واضح طور پر ہلتا دکھائی دے رہاہے۔
جبکہ یہ ویڈیو ایک گھر کی ہے جہاں ایک شخص کو زلزلہ آتے ہی باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گھر میں موجود تمام چیزیں زلزلے کی وجہ سے ہل رہی ہیں۔
ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری افراتفری کی صورتحال میں سڑک پر موجود ہیں۔ جبکہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لینے کے لیے جا رہے ہیں۔ جبکہ ویڈیو کے دیگر حصوں میں عمارتوں کو ہلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔