دنیا میں راتوں رات امیر ہونے والے آدمی بہت کم ہوتے ہیں مگر ہم آپکو ایک ایسی عورت کے بارے میں بتائیں گے جو سو کے اٹھی تو 46 لاکھ روپے حاصل ہو گئے۔ بات دارصل یہ ہے کہ اس عورت نے یہ رقم لاٹری کے زریعے حاصل کی۔
اس عورت کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے ہے۔ اس عورت نے رات کو ستے ہوئے خواب دیکھا کہ وہ امیر ہو گئی ہے اور ایک بڑی رقم اس نے آرام سے لاٹری کے زریعے حاصل کر لی ہے۔
اس دلچسپ خواب کے بعد خاتون نے صبح ہوتے ہی لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا اور اسے اسکریچ کیا تو دنگ رہ گئی کیونکہ وہ کیش ورڈ کے زریعے 25 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت چکی تھی، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 46 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اسی کیش ورڈ لاٹری سے 3 لاکھ روپے کاانعام بھی جیتا۔
واضح رہے کہ اس طرح لاٹری سے خطیر رقم حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس دنیا میں لاٹری تو ہر کوئی خریدتا ہے مگر لاٹری صرف لاکھوں میں سے کوئی 1 ہی جیتتا ہے۔