بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں بچوں کی زندگی بدل دی۔
ڈاکٹر سبود کمار ایک پلاسٹک سرجن ہیں، جو کہ اب تک ہزاروں بچوں کا علاج مفت کرچکے ہیں۔ دراصل سبود ان بچوں کا علاج کرتے ہیں جن بچوں کے چہرے، ہاتھ یا پھر جسمانی عضا میں کسی قسم کی کمی آجاتی ہے۔ جسے وہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے دور کرتے ہیں۔
ڈاکٹر کمار کہتے ہیں کہ اگر ان بچوں کا علاج چھوٹی عمر میں ہی کردیا جائے، تو وہ معاشرے کے ساتھ قدم ملا کر چل سکتے ہیں۔
تاہم پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت جیسے ممالک میں چند ادارے ایسے ہیں، جو یہ کام مفت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک ادارہ ڈاکٹر سبود کمار کا بھی ہے، جو اب تک ہزاروں بچوں کی مسکراہٹ لوٹا چکے ہیں۔
سبود کمار اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، محنت اور لگن کے ساتھ وہ پلاسٹک سرجن بنے، وہ کہتے ہیں کہ میں کم آمدنی والے والدین کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں۔
ڈاکٹر سبود نے 2004 میں اسمائل ٹرین نامی ایک تنظیم کی بنیاد رکھی، جس کے تحت اب تک 37 ہزار زائد بچوں اور بڑوں کا آپریشن کیا جاچکا ہے۔ جبکہ اس تنظیم کے تحت نئے آنے والے ڈاکٹروں کو بھی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔