بندر کو زخمی دیکھا تو۔۔۔ ٹیکسی ڈرائیور نے بندر کی جان کیسے بچائی؟

image

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی شہری نے بندر کی جان بچا کر انسان دوستی کی مثال قائم کردی۔

ہوا کچھہ یوں کہ 38 سالہ ٹیکسی ڈرائیور نے جب زخمی بند کو درخت پر دیکھا تو فوراً، اسپتال لے جانے کے غرض سے بندر کو اٹھا لیا۔ تاہم تھوڑی دیر کے بعد ڈرائیور پربھو نے انداز ہوا کہ بندر کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس پر اس نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے، بند کو سی پی آر فراہم کیا۔ سی پی آر یعنی جس میں سینے پر دباؤ کے ذریعے اور منہ کے ذریعے سانس دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر چند دن پہلے اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ابتدائی طبی امداد دے کر ڈرائیور نے بندر کی جان بچالی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جبکہ ڈرائیور کے اس انسانی عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts