زندگی کے بعد سب سے بڑا مرحلہ موت ہے۔ مختلف مذاہب اور روایات میں تدفین کے طریقے مختلف ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقوں سے تدفین بتانے جا رہے ہیں جو حیرت انگیز بھی ہیں اور شاید منفرد بھی ہیں۔
٭ آسمان کے سائے تلے پھینک دینا
تبت میں رہنے والے بدھ مت کے ماننے والے لوگ مردوں کو آسمان کے نیچے کسی بھی ویران جگہ پر رکھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ جب تک لاش کو چیل، کوے، کُتے اور دیگر جانور کھاتے ہیں۔ پھر اس کی بچ جانے والی ہڈیوں کو بیچ دیا جاتا ہے۔
مُردوں کے سامنے رقص
یہ لوگ موت کو قدرت کا تحفہ سمجھتے ہیں۔ اس لئے کسی کی موت پر روتے نہیں بلکہ رقص کرتے اور خوشی سے ان کو رخصت کرتے ہیں۔
یہ لوگ ایسٹ افریقی ملک Madagascar سے تعلق رکھتے ہیں۔
پانی میں چھوڑنا
انڈیا میں مردے کی راکھ کو پانی میں بہاتے ہیں وہیں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں تدفین کے طور پر مردے کی لاش کو پانی میں بہا دیا جاتا ہے۔ ان ممالک میں Nordic علاقہ جات اور فن لینڈ، آئس لینڈ، سوئیڈن وغیرہ بھی شامل ہیں۔
مُردے کو رنگین کپڑے پہنانا
یہ وسطی افریقی ممالک ہیں جہاں مردوں کو نہلا کر انہیں اچھے سے رنگین کپڑے پہنائے جاتے ہیں اور کرسی پر بٹھایا جاتا ہے۔ اور ان کے منہ میں جلتا ہوا سگریٹ رکھ دیتے ہیں۔ یہ ان کا روایتی طریقہ ہے۔ اس کے بعد میت کو ایک خاص کمرے میں رکھا جاتا ہے جہاں دیگر مردے جمع ہوتے ہیں۔
ہڈیاں جانوروں کو دینا اور باقیات گھڑے میں
Zoroastrianism مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مردہ ناپاک ہے اور وہ اسے ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ انسانی باقیات جس قدر جانور کھا سکتے ہیں وہ کھا لیتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ مردوں کو پاور آف سائلنس نامی گڑھے میں ڈال دیتے ہیں۔
مُردے کی راکھ سے ہیرے بنانا
ساؤتھ کوریا کے ممالک میں مردوں کی راکھ سے ہیرے بنائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں قبرستان کم اور ہیرے زیادہ ہیں۔
٭ ہر کچھ ماہ بعد نئے کپڑوں میں لپیٹنا
یہودیوں سے مطابقت رکھتا ایک ایسا مذہب ہے جہاں مردوں کو ہر کچھ دن بعد قبر میں سے نکال کر نئے صاف ستھرے کپڑے میں دوبارہ باندھ کر رکھ دیتے ہیں اور جب جب مردے کو باہر نکالتے ہیں اس کے سامنے پوسٹ بیوریل ڈانس بھی کرتے ہیں۔