ہر جمعے عُمرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔ سعودی عرب میں جمعے کے دن ہونے والے کچھ ایسے کام جن میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

image

پاکستانیوں کی اکثریت سعودی عرب میں مقیم ہے۔ اکوئی فیملی کے ہمراہ وہاں رہ رہا ہے تو کوئی اکیلے معاش کی خاطر وہاں رہتا ہے۔ سعودی عرب میں جمعے کے دن چھٹی دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر پاکستانی کوشش کرتا ہے کہ وہ کسی طرح جمعے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی کرلے۔ اب سعودی حکام کی جانب سے عمرے پر تو کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اس لئے مسلمان خاص طور سے پاکستانی بڑی تعداد میں عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس دن سعودی عرب میں سب سے زیادہ شاپنگ کی جاتی ہے۔ آفسوں کی چھٹی ہوتی ہے، سب فیملیاں باہر سیر تفریح کے لئے جاتی ہیں۔ پاکستانی بھی اس دن خوب شاپنگ کرتے ہیں اور اپنے گھر والوں سے بھی فون پر بات کرتے ہیں۔

عرب کے صحراؤں میں اس دن بڑی بڑی کار ریس ہوتی ہیں جن میں عرب شہزادوں کے علاوہ مقامی لوگ اور اقلیت یعنی ( پاکستانی اور ہندوستانی) لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔ جیتنے والے کو انعام بھی دیا جاتا ہے۔

تفریح کے لئے بنائے گئے پارکوں میں جمعے کو خصوصی ڈسکاؤنٹ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بچے ہوں یا بڑے یہاں کے اڈوانچر جھولوں میں خوب مزے لیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts