دولہن اسکوٹی پر بارات لے آئی .. جانیے ان 4 منفرد شادیوں کے بارے میں جب دولہن خود اپنی بارات لے کر سسرال پہنچ گئی

image

پہلے ہوا کرتا تھا کہ دولہا لڑکی کے گھر بارات لے جاتا تھا مگر اب لڑکیاں بارات لے جاتی ہیں وہ بھی دولہے کے گھر۔ اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ کار یا پھر بگی وغیرہ میں یہ بارات نہیں لے جاتی بلکہ نئے نئے طریقے آزماتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

گھوڑے پر لڑکے کے گھر بارات؛

بھارتی لڑکی اپنے ہی دولہے کے گھر گھوڑے پر بارات لے کر پہنچ گئیں۔ یہ واقعہ 15 دسمبر 2021 کا ہے، اس لڑکی کا نام انوشکا گوہا ہے جو کہ ایک نجی کمپنی میں ائیر ہوسٹس ہے اور بچپن سے ہی والدین سے پوچھا کرتی تھی۔

کہ لڑکا ہی گھوڑے پر لڑکی کے گھر کیوں آتا ہے؟ جس پر والدین کہتے تھے کہ یہ برسوں پرانی روایات ہے اور یوں ہی خوبصورت لگتا ہے۔

مگر اس نے بچپن میں ہی9 ماں باپ کو کہہ ڈالا کہ وہ خود اپنی بارات لے کر دولہے کے گھر جائے گی تو بلکل اس نے ایسا ہی کیا اور سفید جوڑے میں ملبوس، سفید ہی گھوڑے پر سوار ہو کر دولہے کے گھر پہنچ گئیں۔

وہاں سے دولہے کو اپنے ہمراہ لے کر شادی ہال میں پہنچیں۔ اس سارے واقعے کو انٹرنیٹ پر بڑی پزیرائی ملی۔

موٹر سائیکل پر بارات :

بھارت میں آئے روز دولہنیں اپنی شادی میں ٹریکٹر پر، گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر انٹری دیتی ہیں لیکن اب یہ طریقہ بھی پرانا ہو گیا ہے۔

مزید یہ کہ اب بھارت کے ایک اور شہر فیروز آباد کے گاؤں میں کاجل نامی لڑکی نے بھی یوں ہی کیا کہ خود موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دولہے کے گھر گئی اور اسے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا کر شادی ہال میں انٹری دی ۔

اور اسٹیج تک بھی خود موٹر سائیکل چلا کر ہی گئی۔ دولہن کے اپنے سسرال پہنچنے پر سسرالیوں نے پھول نچھاور کر کے استقبال کیا جبکہ کچھ لوگ حیران و پرویشان بھی ہوئے۔

اس موقعے پر دولہا راہول اپنی دولہن کے اس عمل پر انتہائی خوش نظر آ رہے تھے۔ اس انو کھے عمل پر دولہن کاجل کا کہنا تھا کہ انکی نظر میں دولہا دولہن کی یکساں اہمیت ہے اس لیے شادی کو منفرد بنانے کیلئے یہ عمل کیا بس۔

2 بہنیں تلوار تھامے اپنی بارات خود لے کر آئیں :

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں 2 بہنوں کی ایک ساتھ شادی کی جا رہی تھی تو یہخود ہی اپنی بارات لے کر دولہے کے گھر پہنچ گئیں۔

اس موقعے پر یہ گھوڑے پر سوار تھیں، ہاتھ میں تلوار اور سر پر بڑی بڑی پگڑیاں پہن رکھی تھیں۔ ان دونوں بہنوں کا نام ساکشی اور سرشٹی تھا۔

پیرا شوٹ سے دولہن کی انٹری غلط شادی ہال میں ہو گئی اور اپنے دولہے کو چھور کر دوسرے دولہے سے شادی کر لی :

یہ واقعہ دنیا کا سب سے انوکھا اور پہلا واقعہ ہے ۔ کیونکہ وہا کچھ یوں کہ بھارتی شہر گوالیر میں ایک دولہن کی انٹری پیراگلائیڈنگ کے انداز میں کروائی جا رہی تھی۔

تو ایسے میں دولہن اپنی شادی کی تقریب کی بجائے کسی اور کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی اور دولہے کو پہلی نظر میں ہی دیکھتے اس کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسے ہوا؟ تو جب دولہن شادی ہال میں پہنچی تو پہلی نظر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی جس کی وجہ سے یہ رشتہ ہو گیا اور یہ جیون ساتھی بن گئے۔

واضح رہے کہ اب تک اس واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں ہیں البتہ یہ خبر درست ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts