والدہ نے بیٹی کے لیے بہت کچھ سوچ رکھا تھا ۔۔ بیٹی کی پیدائش کے دو ماہ بعد ہی والدہ کا انتقال ہو گیا، دیکھیے

image

دنیا میں کب کیا ہو جائے کسی کو علم نہیں ہوتا ہے، ہم کی سوچتے ہیں، اور کیا ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی کہانی کے بارے میں ہی بتائیں گے جو کہ ادھوری تو رہ گئی مگر کٹ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک جوڑے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ دراصل یہ جوڑا ایک خوشحال زندگی گزار رہا تھا، 2017 میں اس جوڑے کی بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے زوئے رکھا۔

2017 سے 2019 تک یہ فیملی ایک خوشحال فیملی تھی سب خوش تھے، بیٹی بھی اب دو سال کی ہو گئی تھی مگر زوئے کی ماں میں کینسر کی تشخیص نے ایک لمحہ کے لیے انہیں دہلا دیا تھا۔

والدہ کے سر سے بال ختم ہو رہے تھے مگر بیٹی کو دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی۔ کینسر کی تشخیص کے بعد اہلیہ کے علاج کے لیے شوہر نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا۔

مگر زوئے کی والدہ جان لیوا مرض کا شکار ہو گئیں اور وہ زوئے کو والد کے بھروسے چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ والد زوئے کو والدہ کی آخری رسومات میں بھی لے کر گئے۔

والدہ کے جانے کے بعد والد کی زوئے کے لیے والدہ اور والد تھے، بیٹی کو کھانا کھلانا، بال باندھنا، بیٹی کو اپنے سینے سے لگا کر مامتا کا احساس دلانا۔ والد زوئے کے لیے سب کچھ ہیں۔

کئی بار زوئے پوچھتی ہے کہ ماما کہاں ہیں، اور پھر خود ہی جواب دیتی ہے کہ ماما کہیں چھپی ہوئی ہیں۔ والدہ 7 ماہ سے زوئے کے پاس نہیں تھیں مگر زوئے کو ان کی کمی محسوس ہی نہیں کرانے دی۔

والد کا کہنا تھا کہ جب بیٹی تھوڑی بڑی ہوگی تو اسے ضرور بتاؤں گا کہ تمہاری مسکراہٹ والدہ جیسی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts