11 دن تک پورے ملک میں کوئی نہیں ہنس سکتا۔۔ شمالی کوریا کی اپنے ملک میں اتنی سخت پابندی لگانے کے پیچھے کیا پراسرار راز ہے؟

image

غم کے موقع پر رونا یا افسردہ ہونا تو دیکھنے میں آتا ہے لیکن شمالی کوریا میں پورے 11 دن تک نہ صرف لوگوں کے ہنسنے پر پابندی لگا دی گئی ہے بلکہ 17 دسمبر کو روزمرہ کی اشیاء خریدنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کیوں لگائی گئی؟

یہ پابندیاں شمالی کوریا کے سابق رہنما کم جوانگ ایل کی برسی کے موقع پر لگائ گئی ہے جن کا انتقال 79 برس کی عمر میں 2011 میں ہوا تھا۔ کم جوانگ ایل نے 17 سال شمالی کوریا پر حکومت کی۔

شمالی کوریا میں سوگ کے رواج

برسی کے موقع پر شہریوں کے ہنسنے اور خریداری پر پابندی لگانے کا مقصد شمالی کوریا کی سوگ کی رسومات کو پورا کرنا ہے۔ وہاں کے رواج کے مطابق سوگ کے دنوں میں ہنسنا تو دور بلکہ اونچی آواز میں رو بھی نہیں سکتے، نہ سالگرہ منا سکتے ہیں، یہاں تک کے سوگ کے دن ختم ہونے سے پہلے میت کو کسی دوسری جگہ منتقل بھی نہیں کرسکتے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts