بندروں نے بھی اونٹ کی طرح دشمنی نبھاتے ہوئے 250 کتوں کو مار دیا ۔۔ لیکن یہ دشمنی کیوں پیدا ہوئی؟

image

پہلےآپ نے بھی سنا ہوگا کہ صرف اونٹ ہی اپنی دشمنی نہیں بھولتے مگر اب ایک ایسا واقعہ بھی سامنے آیا ہے جس میں بندروں نے بدلہ لینے کیلئے 250 سے زیادہ کتوں کے بچوں کو مار دیا ہے۔

یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بید میں 1 ماہ پہلے کتوں نے بندورں کا ایک بچہ مار دیا تھا۔

جس کا بدلہ لینے کیلئے اب بندر وں نے کتوں کے 250 سے زائد بچے مار دیے ہیں۔ اپنا بدلہ پورا کرنے کیلئے انہیں جو بھی کتے کا بچہ علاقے میں گھومتا نظر آتا ہے یہ اسے یہ بلند مقام پر لے جاتے ہیں اور وہاں سے اسے نیچے پھینک دیتے ہیں۔

اس علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اس دشمنی کی وجہ سے گاؤں میں اب تو کوئی کتے کا بچہ بچا بھی نہیں ہے۔

یہی نہیں گاؤں مجال پور کے لوگوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں کی آبادی 5 ہزار سے زائد ہے اور اب تو سب لوگ ہی انکی دشمنی سے واقف ہیں۔ یہی نہیں گاؤں والوں نے کئی مرتبہ تو بندروں کے سپاہی بندر گشت کرتے ہوئے بھی دیکھے ہیں۔

اور جہاں انہیں کتے کا بچہ نظر آیا اس پر حملہ کر دیتے ہیں اور پکڑ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تو بندروں اور کتوں کی دشمنی کی خبریں حکومت تک بھی پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ظالم بندروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 2 بندروں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ جبکہ اب انہیں ناگپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts