امریکی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان بحران کا شکار ہے۔۔ پاکستان کی محنت رنگ لائی، او آئی سی اجلاس میں اہم معاملے پر اتفاق

image

'آج صرف انسانی بحران کے بارے میں بات ہوگی، انسانوں پر بات ہوگی۔'

یہ دوٹوک الفاظ وزیرِ اعظم پاکستان نے او آئی سی کے اجلاس میں تقریر کے دوران ادا کیے۔ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ کو چار کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا

افغانستان کے حالات کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا

کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جہاں 80 ہزار کے قریب لوگ دہسشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اور اگر دنیا نےاقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی المیہ ہو گا۔ 'اس وقت امریکہ کی افغانستان پر لگائی گئی پابندیوں کا براہِ راست اثر وہاں کے عوام پر پڑ رہا ہے۔'

3.2 ملین بچے بھوک کا شکار

کل او آئی سی کا 17واں اور ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے علاوہ مغربی ممالک کے خارجی نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان نے افغانستان کے عوام کے مسائل کو موضوع بنایا اور افغانستان میں انسانی بحران، بھوک کے بحران، 3.2 ملین بچوں کو درپیش غذائی قلت کے مسئلے پر بات کی اور عالمی برادری سے مدد کی درخواست کی۔

سعودی وزیرِ خارجہ کا ایک ارب ریال کی مدد کا اعلان

اجلاس میں شامل سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےافغانستان کی مدد کے لئے ایک ارب ریال کی مدد کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی اجلاس کے بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

افغانستان کے مسائل پر توجہ دینے پر اتفاق

او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کو کورونا ویکسین، طبی امداد اور غذائی تحفظ دینے کے لئے انسانی ٹرسٹ فنڈ بنانے اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق افغان عوام کی مشکلات ہر ممکن طرح کم کرنے کی بھرپور کوشیں کی جائیں گی۔

معاشی طور پر مضبوط افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے

پاکستان کی افغانستان کے مسئلے پر توجہ دینے کی وجہ اسلامی ملک ہونے کے علاوہ پڑوسی ملک ہونا بھی ہے۔ غربت کی وجہ سے افغان عوام شدت پسند گروہوں کا حصہ بننے پر مجبور ہورہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی سرحدوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انسانی ہمدردی، اسلامی بھائی چارے اور اپنی سرحدوں پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے معاشی طور پر مضبوط افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts