انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔۔ حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سروسز پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان

image

مہنگائی سے بے حال شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر۔ جیو نیوز کے مطابق حکومت منی بجٹ میں مواصلاتی سروسز پر 5 فیصد تک ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے پر غور کررہی ہے جس کے بعد عام صارف کے لئے ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔

جبکہ 2020-2021 کے بجٹ میں حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس کو 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا اور مزید کم کرکے 8 فیصد تک لانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ جبکہ اگر 5 فیصد ٹیکس بڑھایا گیا توٹیکس کی شرع 15 فیصد تک جاپہنچے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US