خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کے ساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل اور گیس کی دریافت کیلیے زمین میں 5 ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔