حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد یکم جنوری 2026 سے ہوگیا ہے ور یہ آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔