سال نو سے قبل اوگرا کا تحفہ، ایل پی جی فی کلو 10 روپے 69 پیسے مہنگی

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے 19 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US