بیٹا والد کے ساتھ بچپن میں جہاز کا پائلٹ بن کر بیٹھتا تھا اور اب ۔۔ ایک بیٹا کس طرح باپ کے نقش قدم پر چل کر انہی کی طرح آج پائلٹ بن گیا؟

image

والدین تو اپنی اولاد کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں مگر کئی ایسے واقعات بھی ہمارے سامنے آتے ہیں جس میں اولاد ناقابل یقین کارنامہ والدین کی خوشی کیلئے کر جاتی ہے۔

ہم یہاں بات کر رہے ہیں ایک ایسی تصویر کی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور بچہ دونوں ہی جہاز کے پائلٹ ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے مطابق یہ والد جو خود ایک پائلٹ ہے یہ اپنے بچے کو جہاز میں اپنے پاس اکثر دوسرے پائلٹ کی سیٹ پر بٹھا لیا کرتے تھے جب جہاز رن وے پر کھڑا ہوتا تھا تب۔

یہی وجہ ہے کہ آہستہ آہستہ بچے میں والد کی طرح پائلٹ بننے کا شوق پیدا ہوا اور جب یہ جوانی کی عمر تک پہنچا تو اپنا خواب پورا کر ہی لیا۔

اور آج یہ اپنے والد کی طرح جہاز کا کیپٹن ہے اور والد کے ساتھ اکثر جہاز اڑاتا بھی ہے۔

اسی طرح ایک دن جب یہ اپنے والد کے ساتھ جہاز اڑا رہا تھا تو اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد ایک تصویر کھینچوائی اور بچپن کی ایک تصویر اس حالیہ کھینچوائی ہوئی تصویر کے ساتھ لگا کر سوشل میڈیا پرشیئر کر دی۔ جس کا کیپشن کچھ یوں تھا " خواب پورا ہو گیا "۔

واضح رہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تصویر میں موجود دونوں باپ بیٹا کا تعلق کس ملک سے ہے اور انہوں نے کس سال میں یہ دونوں تصاویر کھینچوائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts