معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی انتقال کرگئے

image
عالمِ اسلام کا پیغام برصغیر پاک و ہند میں عام کرنے والے معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال آج صبح ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا۔ مولانا یوسف اصلاحی کی عمر 80 سال تھی۔ کچھ روز پہلے دل کے درد اور سانس لينے ميں دشواری پر کی وجہ سے انہیں مراد آباد کے اسپتال ميں داخل کيا گيا، لیکن آج صبح وہ انتقال کر گئے۔ مولانا یوسف اصلاحی کا شمار عالم اسلام کے مایہ ناز علما میں ہوتا ہے۔ آپ کی لکھی گئی کتابیں برصغیر ہند و پاک، امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں بڑی شوق سے پڑھی جاتی ہے۔ مولانا صاحب جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورہ اور مجلس نمائندگان کے رکن تھے۔ ان کی معروف کتاب آداب زندگی آج بھی ادبی حلقوں میں خوب مشہور ہے۔ ان کی تصانیف میں تذکیر القرآن (تفسیری سورۂ یٰسین) ۔ تذکیر القرآن (تفسیر سورۃ الصف) ۔ درس قرآن ۔ مطالعہ قرآن کیوں اور کس طرح؟ ۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھئے ۔ قرآن کیوں پڑھیں اور کیسے پڑھیں؟ ۔ تفہیم الحدیث ۔ گلدستۂ حدیث ۔ شمع حرم ۔ حدیث رسولﷺ ۔ رسولؐ کی تعلیم ۔ حضرت محمد رسولؐ اور انسان ۔ اخلاص نیت ۔ ہمارے حکمراں اور ان کی ذمہ داریاں ۔ مقدمہ حشر کے تین وکیل ۔ ہردور کے فتنوں کا علاج قرآن مجید ۔ آسان فقہ، اول، دوم ۔ حج اور اس کے مسائل ۔ مختصر احکام حج ۔ حج وعمرہ گائیڈ ۔ داعیِ اعظمؐ ۔ ذکر رسولﷺ قابلِ ذکر ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts