سال 2021 ختم ہونے کو ہے اور اس سال کے آخری دنوں میں دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے اور وہ خوشی یہ ہے کہ چاند بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند 3 بجکر 23 منٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند ہو گا تو لوگ صحیح قبلہ رخ کا
تعین کر سکیں گے۔ ادارہ فلکیاتی علوم کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ برصغیر،وسطی اور مغربی ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکہ، کینیڈا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہی نہیں ادارہ فلکیاتی علوم کا کہنا ہے کہ جو علاقے مکہ سے فاصلے پر اور دورہوں گے ان کیلئے قبلہ رخ کا تعین کرنا بہت آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ جس طرح چاند خانہ کعبہ کےعین اوپر چاند ہوتا ہے بلکل اسی طرح سورج بھی خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔