90 سالہ خاتون کچن کے ذریعے کیسے کاروبار کر رہی ہیں؟ جانئیے بزرگ خاتون کے کاروبار کے بارے میں چند بہترین باتیں جو آپ کے بھی کام آسکیں گی

image

آج کا انسان 60 برس کی عمر میں آکر نوکری اور کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ بس اب ان کی اولاد کما کر انہیں کھلائے پلائے۔ وہیں بہت سے افراد کو فارغ بیٹھنا گوارا نہیں ہوتا اور وہ کچھ نہ کچھ کرنے کے تلاش میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

مگر اب ایک ایسی خاتون منظر عام آئی ہیں جنہوں نے اپنی ادھیڑ عمری کی بھی پرواہ نہیں کی اور ٩5 سال کی عمر میں کاروبار کا آغاز کیا۔

بوڑھی خاتون کا تعلق بھارت سے ہے جن کا نام ہربھجن کور ہے۔ہربھجن اپنی محنت لگن سے کاروبار کو بہتر انداز سے چلا رہی ہیں اور اس عمر میں کچن سنبھالنے میں ان کی پھرتی کا کوئی جواب نہیں ہے۔ کاروبار کرنے میں ان کی پوتے ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہربھجن کور مٹھائیوں اور دیگر چیزوں کو فروخت کرنے کا کام کر رہی ہیں۔

بڑی عمر میں کاروبار کرنے والی دادی اماں نے کاروبار بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانا کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں موجود اپنے گھر میں شروع کیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنا برانڈ کا نام بھی رکھا ہوا ہے۔ برانڈ کا نام ‘ہربھجنز ، بچپن یاد آجائے’ تجویز کیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دادی اماں کے ہاتھوں کے ذائقے کی مانگ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی۔

ہربھجن کو کاروبار کرنے کا مشورہ ان کی چھوٹی بیٹی نے دیا ۔ ہربھجن کی 90 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل روینا نے ان سے ایک دن پوچھا کہ کوئی ایسی خواہش جو ان کے دل میں باقی رہ گئی ہو جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو خوش دیکھنا ہی کافی ہے لیکن وہ گھر میں بیکار بیٹھے رہنا نہیں چاہتیں۔

کور کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اس بات کافی سنجیدہ لے لے گی اور ایک دن وہ مٹھائیاں اور سوئیٹ ڈش بنانے کا سامان لے آئی اور وہاں سے بزنس کی ابتداء کر ڈالی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts