میری وجہ سے والد زندگی میں پہلی مرتبہ روئے ۔۔ یہ لڑکا گھر چھوڑ کر ٹی وی پروگرام میں کیوں چلا گیا؟ جانیے اس نوجوان کی مشکل دنوں کی کہانی

image

اولاد اس دنیا میں اللہ پاک کی ایک حسین نعمت ہے لیکن ماں باپ کے جذبات و احساسات کا خیال رکھنے والی اولاد کم پائی جاتی ہے تو بلکل آج ہم آپکی ملاقات ایک ایسے لڑکے سے کروانے جا رہے ہیں۔

جو اپنے ابا جان کی آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کر سکتا اور چاہتا ہے کہ کچھ کر کے دیکھاؤں اور ان کا سہارا بنوں، آئیے جانتے ہیں اس باہمت لڑکے کے بارے میں۔

اس لڑکے کا نام عدنان ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے اور اس نے بھارت کے ایک ڈانس کے ایک شو میں اپنے حالات کا خلاصہ کیا جس نے دنیا بھر کے صارفین کے دل پگھلا دیے۔

ہوا کچھ یوں کہ بہترین اور دھماکے دار پرفارمنس کے بعد پوچھا کہ آپ پڑھتے ہیں یا کیا کرتے ہیں تو لڑکے نے بے دھڑک کہا کہ میں اسکول سے نکالا جا چکا ہوں۔

جس پر پروگرام کے ججز نے حیرت سے پوچھا کیوں؟ تو عدنان نامی اس لڑکے نے کہا کہ پڑ ھائی میں دل نہیں لگتا تھا، صرف ڈانس اور ڈانس کرنے کو دل کرتا تھا۔ اور اب ایک اچھا ڈانسر بننا چاہتا ہوں۔

اس لیے یہاں موجود ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ جب اسکول سے نکالا گیا تو بابا نے گھر سے 2 دن کیلئے نکال دیا مگر پھر 2 دن بعد واپس بلا لیا۔

مزید یہ کہ میں اپنے بابا اور امی سے بہت پیار کرتا ہوں اور اب یہ پورا پروگرام جیت کر جانا ہی میرا خواب ہے کیونکہ زندگی میں کوئی بھی انہیں خوشی نہیں دے سکا۔

اور میں جانتا ہوں کہ میری چھوٹی سی کامیابی پر وہ بہت خوش ہوتے ہیں مثلاََ جب میں ایک چھوٹا سا ڈانس پروگرام جیت گیا تو انہوں نے مجھے انعام میں ایک شرٹ دی۔

جو میں بابا کیلئے لے آیا، یہ شرٹ لانے کی بھی یہی وجہ تھی کہ بابا کو محسوس ہو کہ ان کا بیٹا لایا ہے مگر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں چاہیے، میں نہیں پہنوں گا مگر پھر وہی شرٹ اگلے دن بہت خوشی کیساتھ دفتر پہن گئے۔

اسی طرح جب جو میں چھوٹا ڈانس پروگرام جیتا تو اسکی جو انعامی رقم آئی پہلے وہ بھی لینے سے منع کر دیا مگر پھر سارے پیسے ہنسی خوشی لے لیے۔

ڈانس شو کے دوران اس بچے نے اپنے تمام گھریلو حالات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن مجھے بابا نے کہا میری نوکری اب ختم ہونے والی ہے اب تجھے ہی آگے گھر چلانا ہے تو کوئی کام وغیرہ اچھا ڈھونڈ لے تو اچھا ہے۔

اور یہ بات بولنے کے بعد انکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بس یہی میں آنسو دیکھ نہیں سکتا اور چاہتا ہوں کہ انکا اسکول سے نکالا ہوا بیٹا انکے لیے دنیا کی ہر آسائش کا انتظام کرے۔

واضح رہے کہ ڈانس شو کے دوران ہی اس مسلمان لڑکے نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں اپنے بابا کو پہلی مرتبہ روتے ہوئے دیکھا اور وہ بھی میری وجہ سے۔

تو اس دن آنکھ سے تو بابا کے انسو نکلے لیکن اس کی تکلیف مجھے آج تک محسوس ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts