ثنا خان کی غلافِ کعبہ پر سلائی ۔۔ عمرے کے دوران ثناء خان کیا کر رہی ہیں؟ خوبصورت ویڈیوز شئیر کر دی

image

بالی ووڈ انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنے والی ثناء خان اکثر ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متحرک دکھائی دیتی ہیں جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں۔

ثناء خان ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے کے مکہ مکرمہ گئی ہوئی ہیں جہاں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

گذشہ روز ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں کسوہ کی سلائی کڑھائی کا کام کررہی ہیں اور مداحوں کو ان کی یہ ویڈیوزبہت پسند آرہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسوہ کی سلائی کے دوران ثناء خان کو ایک ماہر بتا رہا ہے کہ غلاف میں کہاں سے دھاگہ داخل ہوگا۔

خیال رہے کہ ثناء 20 نومبر 2020 کو مفتی انس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts