دادا ہم پاس ہوگئے۔۔ دادا پوتی نے ایک ساتھ یونیورسٹی میں پڑھائی کیسے کی؟

image

“دادا ہم پاس ہوگئے۔ ہم کامیاب ہوگئے“

خوشی سے یہ نعرہ لگانے والی میلانی سالازار ہیں جنھوں نے حال ہی میں ابلاغِ عامہ سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر میلانی کے دادا 87 سالہ رینے نیرا نے بھی ان کے ساتھ ہی معاشیات میں بی اے کی ڈگری لی ہے۔

میلانی کے مطابق نیرا نے 1950میں سینٹ میری یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا تھا لیکن اسی دوران ان کی شادی ہوگئی تو انھوں نے پڑھائی ادھوری چھوڑ دی۔ جب میلانی کی دادی کا انتقال ہوا تو انھوں نے دوبارہ پڑھائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور 2016 میں اپنی پوتی کے ساتھ ہی ایڈمیشن لیا۔

اس حیرت انگیز اور خوشی کے موقع پر امریکی کالج نے ٹوئٹر پر یہ خبر بھی شئیر کی ساتھ ہی دونوں دادا پوتی کو مبارکباد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر دادا پوتی کی ایک ساتھ گریجویشن کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور لوگ ان دادا پوتی کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں۔ کمنٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ “بے شک خوابوں کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور بزرگ نے اپنا خواب سچ کردکھایا“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts