امتحان میں نقل کرنے کا انوکھا طریقہ ۔۔ دیکھئے امیدوار نے ایسا کیا کیا کہ پولیس تک چکرا گئی

image

اکثر امتحانوں میں پیپر کے دوران مختلف طریقوں سے چیٹنگ ( نقل) کرنے کے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔

لیکن بھارت میں ایک امیدوار کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا گیا جسے دیکھ کر سب چکرا کر رہ گئے۔

کمرہ امتحان میں امیدوار نے ‏نقلی بالوں (وگ) لگا کر اس میں بلیوٹوتھ فکس کیا ہوا تھا اور اس سے وائرلیس ایئرپورڈز ‏سے منسلک کر کے نقل کا حیران کن سسٹم بنا کر رکھا تھا۔ لیکن بد قسمتی سے وہ پھر بھی پکڑا گیا۔

لیکن امیدوار کی چالاقی پولیس اہلکاروں کے سامنے کام نہ آسکی۔ امیدوار کی ‏ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کی پوری کوشش ناکام ہو گئی اور اسے نقل کے الزام میں دھر لیا گیا۔

پولیس افسر نے ویڈیو بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ ‏چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts