دُلہن نے شادی کے جوڑے پر اپنے دولہے کی تصویر بنوالی ۔۔ دُلہن کے منفرد جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image
شادی کے دن کچھ منفرد کرنے کا نیا رواج ہے۔ لیکن اب تو شادی کے لباس کو بھی منفرد بنانے کے لیے کچھ مختلف آزمایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے شادی کے جوڑے پر دولہے کی تصویر بنوائی گئی ہے اور دلہن کی پوتلی یعنی پاؤچ پر لکھا ہوا ہے کہ عُمیر کی مناہل۔
یہ ویڈیوشاداب فوٹوگرافی کیا جانب سے بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو فیس بُک پر شیئر کیا گیا تو مناہل نامی صارف جو غالباً خود دلہن ہیں وہ کمنٹ سیکشن میں اپنی والدہ حوریا طاہر کو مینشن کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ماما یہ سب کچھ آپ کی کوششوں کی وجہ سے ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow