آرمی میں نوکری ملنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔ لیکن آپ کی ایک حرکت کی وجہ سے نوکری چھن جانے کا غم زندگی بھر رہتا ہے۔ لیکن نائجیریا میں ایک خاتون آرمی فوجی کو اس کے ٹرینر نے ڈیوٹی کے دوران سب کے سامنے منگنی کی پیشکش کی اور انگھوٹی پہنائی۔ جس کی وجہ سے فوج انتظامیہ نے لڑکی کو نوکری سے فارغ کر دیا کیونکہ اس نے یہ پیشکش ڈیوٹی کے دوران قبول کی۔ اگر وہ یہ پیشکش ڈیوٹی کے بعد قبول کرتی تو شاید اس کی نوکری بچ جاتی۔
کئی روز سے واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لیکن اب اس کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر خاتون فوجی افسر جس کا نام آفیشلی ظاہر نہیں کیا گیا وہ کہتی ہیں کہ:
''
مجھے نوکری جانے کا کوئی غم نہیں، لیکن ٹرینر سے منگنی کی بے حد خوشی ہے۔ نائجیریا میں نہ صحیح میں سومالیہ جا کر آرمی کی نوکری کر لوں گی۔ لائف پارٹنر اچھا ہو تو مشکل وقت بھیا چھا گزرتا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔''