روتی چیختی دولہن کو ماں نے ٹانگوں سے اور باپ نے ہاتھوں سے پکڑ کر منفرد انداز میں گھر سے رخصت کیا، دلچسپ ویڈیو

image

شادی بیاہ کی منفرد اور مذاحیہ رسمیں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی مگر آج ہم آپکو ایک ایسی شادی کی تقریب کی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جس میں دولہن اپنے گھر سے وداعی کے وقت اتنا روتی ہے کہ اسے ماں باپ کو اٹھا کر رخصت کرنا پڑتا ہے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے ایک علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی اور جب دولہن کی وداعی کا وقت آیا تو دولہن پہلے دیگر تمام دولہنوں کی طرح روئی مگر آہستہ آہستہ رونا بڑھا دیا اور ساتھ میں یہ کہنا بھی شروع کر دیا کہ مجھے نہیں جانا، مجھے نہیں جانا۔

تو یہ شادی بھی عام شادیوں کی طرح جاری تھی مگر جب دولہن نے رونا بڑھا دیا اور ضد پر اڑ گئی کہ نہیں جاؤنگی تو اس طرح یہ شادی دوسری شادیوں سے مختلف بن گئی۔

اس موقعے پر والدین نے پہلے تو بیٹی کو بہت سمجھایا مگر جب وہ نہ مانی تو ماں نے ٹانگوں سے پکڑکر اور والد نے ہاتھوں سے پکڑ کر اسے زبردستی کار میں بٹھا دیا۔

جبکہ اس موقعے پر دولہن کے بھائیوں نے بھی والدین کا ساتھ دیا اور آگے بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا۔ جس کے بعد دولہن کو گھر سے الوادع کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ یہاں یہ بتانا بھی بہت ضروری ہے کہ اب تک کوئی بھی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں ہیں کہ دولہن نے عین وداعی کے وقت یہ ڈرامہ کیوں کیا؟

تاہم جیسے ہی ویہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو ساڑھے 7 ہزار لوگوں نے اسے دیکھا اور 5 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے پسند کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts