بچے کی پیدائش سے قبل والدین بہت محتاط رہتے ہیں۔ ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہیں۔ کیونکہ ماں اور بچہ دو جانیں جُڑی ہوتی ہیں۔ لیکن ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جہاں باپ نے ڈاکٹر سے حاملہ بیوی کی ڈیلیوری نہیں کروائی کیونکہ ڈاکٹر اس کے لیے 30 ہزار روپے مانگ رہا تھا۔
34 سالہ
روحاتنمجان نامی شخص نے اپنی یوٹیوب دیکھ کر بیوی کی ڈیلیوری کروانے کی ٹھان لی اور بالکل ایسا ہی کیا، مگر بدقسمتی سے بچہ نہ بچ سکا۔
جب بچہ مر گیا تو بیوی اور بچے کو ہسپتال لے کر گیا جہاں معلوم ہوا کہ بیوی اب دوبارہ کبھی ماں نہیں بن سکتی۔ کیونکہ یوٹیوب دیکھ کر بچے کی پیدائش کرنے والے باپ نے بیوی کی بچے دانی ہی زخمی کر دی جس سے خون زیادہ بہہ گیا۔
28 سالہ گوماتھی اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مقامی پولیس نے بچے کے قتل کے مقدمے میں روحاتنمجان کو حراست میں لے لیا ۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ میں بیوی کی بیضہ دانی زخمی کرنے پر 20 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی درخواست بھی کر دی۔