غریبوں کی مدد کرنے والے اس دنیا میں بہت کم ہیں۔ جو مدد بھی کریں اور کسی کو خبر بھی نہ ہونے دیں۔ بھارت سے ایک خبر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور غریب لڑکیوں کی شادیاں بھی کرواتا ہے اور ان کو ان کی پسند کے شادی کے مہنگے جوڑے بھی مفت میں دیتا ہے۔
44 سالہ ناصر توتھا کئی سال تک سعودی عرب میں رہے اور پھر بھارت واپس چلے گئے۔ جہاں وہ ٹیکسی بھی چلاتے ہیں۔ اور ساتھ ہی انہوں نے دلہن کے کڑھائی والے کپڑوں کی دکان بھی کھول رکھی ہے۔ اس شخص نے جب بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوگوں کے بنیادی ضروریات کے باعث برے حالات دیکھے تو اپنے طور پر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ جہاں راشن پانی لوگوں کے گھروں میں ڈلواتا وہیں اس کو خیال آیا کہ غریب بچیوں کی شادی کے لیے آسانیاں کی جاسکیں۔ چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان۔
ناصر نے اپنے دونوں کاموں کے ساتھ غریب بچیوں کے رشتے کروانے اور ان کی شادیوں کو بیڑہ بھی آٹھایا اور ساتھ ہی ان کو فری میں مہنگے شادی کے جوڑے بھی دیتا ہے۔ چونکہ ان کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنا آتا ہے، لہٰذا اس کی مدد سے بھی غریبوں اور ضرورتمندوں کو ڈھونڈھتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے۔