دنیا کا طویل قامت شخص ترک سلطان کوسن روس کے شہر ماسکو شادی کرنے پہنچ گیا۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے سلطان کوسن 8 فٹ 1 انچ قد کے ساتھ دنیا کے سب سے لمبے فرد کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
ان دنوں وہ اپنی دوسری بیوی کی تلاش میں روس کے شہر ماسکو میں موجود ہیں۔
کوسن کا کہنا ہے کہ اس نے روس کی خواتین کی خوبصورتی اور مہربانی کے بارے میں بہت تعریف سنی ہیں۔ جبکہ وہ چاہتا ہے کہ اسکی ہونے والی اگلی بیوی کا تعلق روس سے ہو۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے کسی طرح کے پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
کوسن نے اپنی پہلی بیوی کے بارے میں بتایا کہ وہ شامی خاتون تھی، اسے عربی کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں آتی تھی، جبکہ حال ہی میں دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ کوسن کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔