ہم دونوں اندھے ہیں، آج تک ایک دوسرے کو دیکھا نہیں، لیکن ۔۔ جانیے بینائی سے محروم اس جوڑے کی شادی کیسے ہوئی؟

image
مُحبت کی آنکھیں نہیں ہوتی۔ کہتے ہیں کہ مُحبت اندھی ہوتی ہے۔ لیکن ایک ایسا جوڑا بھی ہے جو بینائی سے محروم ہے۔ آرتی اور دیپک دونوں بینائی سے محروم ہیں۔ دونوں اندھے ہیں۔ لیکن ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ ایک ساتھ زندگی کے ہر قدم پر ساتھ دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی انسٹاگرام پیج ہیومنز اور آف بمبئی کے نام سے ایک سٹوری شیئر کی گئی، جس میں آرتی اور دیپک کی کہانی بتائی۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے 3 سال قبل آن لائن ملے۔ دونوں بینائی سے محروم ہیں۔ لیکن آپس میں ان کا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا کیونکہ یہ دونوں ہی بینائی سے محروم بچوں کے اسکول و کالج سے تعلیم حاصل کر رہے تھے جس کی مدد سے ان کو موبائل استعمال کرنا آتا ہے۔

دونوں کی دوستی اچھی ہوئی اور کچھ وقت بعد آرتی نے محبت کا اظہار کیا۔ اور اس کے بعد دیپک نے شادی کے لیے آرتی کو پیغام دیا۔ آرتی کے لیے دیپک دہلی آیا اور دونوں وہاں اپنے دوستوں کی مدد سے ملے۔ پھر اسی دن دیپک واپس اپنے گھر چلا گیا۔ یوں ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہا اور اب دونوں کی شادی ہوگئی۔

دیپک بتاتے ہیں کہ: '' ہم دونوں اب ایک ساتھ ایک ہی ٹریننگ سینٹر میں پڑھتے ہیں۔ آج تک ایک دوسرے کو نہیں دیکھا اور نہ دنیا کو دیکھا مگر ایک ساتھ آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا عزم ہے۔ ہم نے کسی بھی حال میں پڑھائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے جسے لوگوں کے لیے مثال بن سکیں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts